سوڈان
-
امریکی جنگ بندی تجویز پر سوڈان کی حکومت کا ردعمل
سوڈان نے جنگ بندی کے بارے میں امریکی تجویز پر ردعمل میں کہا ہے کہ جنگ بندی کی کوئی بھی تجویز تبھی قبول ہوگی جب وہ قومی مفاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ضمانت دے۔
-
اقوام متحدہ کا غزہ اور سوڈان میں درپیش بحران پر اظہار تشویش
اقوام متحدہ خبردار کیا ہے کہ سوڈان میں دو کروڑ سے زائد افراد فوری انسانی امداد کے محتاج ہیں جبکہ غزہ کی صورتحال بھی بدترین انسانی بحران کی شکل اختیار کرچکی ہے۔
-
سوڈانی فوج کا حملہ، جنرل حمیدتی کا مشیر ہلاک
دارفور میں سوڈانی فوج کے حملے میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے سربراہ جنرل حمیدتی کے مشیر اور قریبی ساتھی سمیت پانچ افراد مارے گئے ہیں۔
-
قاہرہ؛ السیسی اور البرہان کی ملاقات؛ سوڈان میں قتل و غارت گری روکنے کا مطالبہ
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور سوڈانی خودمختار کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے سوڈانی عوام کے خلاف جاری جرائم کو فوری روکنے اور ذمہ داروں کے احتساب پر زور دیا ہے۔
-
اقوام متحدہ کے سربراہ کی سوڈان میں عالمی امن فورس پر حملے کی شدید مذمت؛ جنگ بندی کا فوری مطالبہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے سوڈان کے شہر کادوقلی میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے لاجسٹک بیس ہونے والے ایک ہولناک ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
-
روس بحیرہ احمر میں بحری اڈہ قائم کرے، سوڈان کی اسٹریٹجک پیشکش
سوڈان نے روس کو بحیرۂ احمر میں پہلا بحری اڈہ قائم کرنے کی پیشکش کی ہے، جو ماسکو کو افریقہ میں بے مثال اسٹریٹجک برتری فراہم کر سکتی ہے۔
-
سوڈان، کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی، جنرل البرہان کا امریکہ کو دوٹوک جواب
جنرل عبدالفتاح البرہان نے امریکی چار فریقی منصوبے کو جانبدار، خطرناک اور ملک کی تقسیم کی کھلی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بیرونی طاقت کو سوڈان پر شرائط مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
-
سوڈانی سفیر کی مہر نیوز سے خصوصی گفتگو:
سوڈان کے فسادات میں بیرونی طاقتیں ملوث، امارات کی مداخلت کے شواہد اقوام متحدہ میں پیش کردئے
ایران میں سوڈان کے سفیر نے سوڈان کے بحران پر عالمی اداروں کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ عرب امارات کی مداخلت کے شواہد اقوام متحدہ میں جمع کرا دیے ہیں۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
سوڈان خانہ جنگی کی لپیٹ میں؛ فاشر سے کردفان تک خونریز جنگ، ملک تقسیم کے دہانے پر
فاشر پر باغیوں کا قبضہ، لاکھوں افراد کی بے دخلی اور فوجی پسپائی نے سوڈان کا سیاسی نقشہ بدل دیا، ماہرین کے مطابق یہ بحران اب محض خانہ جنگی نہیں بلکہ جغرافیائی سیاست کی نئی جنگ بن چکا ہے۔
-
سوڈانی فوج بغاوت کچلنے کے لیے پرعزم ہے، جنرل البرہان
سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جاری خانہ جنگی شدت اختیار کر گئی ہے، جنرل عبدالفتاح البرہان نے شورش کے خاتمے اور ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے فوج کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے دارفور میں جاری بحران کو دنیا کا بدترین انسانی المیہ قرار دیا ہے۔
-
سوڈان دنیا کا بدترین انسانی بحران بن چکا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سوڈان میں جاری خانہ جنگی کو دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور ہزاروں شہری مارے جا چکے ہیں۔
-
سوڈان؛ الفاشر پر حملے کے دوران سوڈانی شہریوں پر اعصابی گیس کا استعمال
مصر میں سوڈان کے سفیر عماد الدین عدوی نے انکشاف کیا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز نے شہر فاشر پر حملے کے دوران عالمی سطح پر ممنوعہ اعصابی گیسوں کا استعمال کیا ہے۔
-
سوڈانی مبصر کی مہر نیوز سے گفتگو:
سوڈان میں خانہ جنگی، عرب امارات کی نظر سونے کی کانوں پر، حماس کی حمایت کا بدلہ لیا جارہا ہے
سوڈانی تجزیہ کار نے ملک میں جاری خانہ جنگی کو مغربی پالیسیوں کا تسلسل، سونے کی کانوں پر قبضے کی کوشش اور حماس کی حمایت کی سزا قرار دیا۔
-
سوڈان، دو دن میں 300 خواتین قتل
سوڈانی وزیر برائے سماجی بہبود سلیمی اسحاق نے انکشاف کیا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز نے شہر الفاشر پر حملے کے ابتدائی دو دنوں میں 300 خواتین کو قتل کیا، جنہیں جنسی تشدد اور اذیت کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
-
سوڈان کے شہر فاشر میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام، ایران کا شدید ردعمل
ایرانی وزیر خارجہ نے سوڈانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے شہریوں کے قتل کی مذمت کی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
-
سوڈان کے بحران پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں سوڈان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
-
سوڈان، خرطوم ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو جمعرات کی صبح آر ایس ایف نامی فورسز کے ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
-
سوڈان میں مسجد پر ڈرون حملہ، درجنوں نمازی جاں بحق، متعدد زخمی
سوڈان کے الفاشر شہر میں نماز کے دوران ڈرون حملے میں کم از کم 70 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔