مہر نیوز کے مطابق سوڈانی وزیر خزانہ نے ایک اقتصادی وفد کی سربراہی میں تہران کا دورہ کیا اور اپنے ایرانی ہم منصب عبدالناصر ہمتی سے ملاقات کی۔
اس دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تعلقات کا یہ نیا دور اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی ترقی کا باعث بنے گا۔
سوڈانی وزیر نے زرعی مصنوعات جیسے تیل کے بیج، مونگ پھلی، اور ڈیری سہولیات کے لیے سوڈان میں زرخیز زمین کی موجودگی کے ساتھ ساتھ زیر زمین وسائل کی موجودگی کو بھی زراعت کے شعبے میں تعاون کے لئے اہم قرار دیا۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے سوڈانی حکومت اور عوام کی آمادگی کا بھی اعلان کیا۔
آپ کا تبصرہ