21 جون، 2023، 11:02 AM

سوڈانی فوج نے پیرا ملٹری فورسز پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا

سوڈانی فوج نے پیرا ملٹری فورسز پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا

دارفور کے گورنر نے صوبائی شہر جنینہ اور کتم میں ہونے والے جنگی جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ صوبے میں ہونے والے جرائم کی تحقیقات کے لئے جلد عدالتی ٹیم تشکیل دی جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سوڈانی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیرا ملٹری فورسز کے جنگجو دارفور میں ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طویلہ میں حملے کررہے ہیں۔ جنگجووں نے حملہ کرکے بازاروں کو لوٹنے کے علاوہ دوکانداروں سے سامان چھینا اور 15 بے گناہ شہریوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کردیا۔

دوسری جانب دارفور کے گورنر نے صوبائی شہر جنینہ اور کتم میں ہونے والے جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں جاری قتل عام کی وجہ سے جلد خانہ جنگی ہوسکتی ہے۔ منی ارکو مناوی نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ صوبے میں ہونے والے جرائم کی تحقیقات کے لئے جلد عدالتی ٹیم تشکیل دی جائے۔

دراین اثناء پیرا ملٹری فورسز کے سربراہ جنرل حمیدتی نے سوڈانی مسلح افواج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کا خفیہ ادارہ صوبے میں فسادات کی آگ بھڑکانے کے لئے الجنینہ کے قبائل کو مالی کررہا ہے۔ مسلح افواج نے ٹینک اور بھاری اسلحہ صوبے میں پہنچایا ہے۔ 

دوسری طرف کینیا، جبوتی، ایتھوپیا اور جنوبی سوڈان پر مشتمل افریقی تنظیم ایغاد نے کہا ہے ایغاد میں شامل ممالک کے درمیان سوڈان میں امن کی بحالی اور پرامن طریقے سے انتقال اقتدار کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا ہوگیا ہے۔ 

حکومت سوڈان نے ایغاد کے بیان کو ناقابل قبول اور سوڈان کی خودمختاری کے منافی قرار دیا ہے۔ سوڈانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کینیا کی ایغاد میں موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ کینیا کے صدر ویلیم روٹو کے پیرا ملٹری فورسز کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی روابط ہیں۔ کینیا نے سوڈان کی خودمختاری کے خلاف کئی اقدامات کئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوڈانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل البرہان اور پیراملٹری فورسز کے سربراہ جنرل حمیدتی سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطہ کرکے سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے دونوں فریق سے جنگ بندی پر کاربند رہنے کی تاکید کی۔

News ID 1917321

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha