17 جون، 2023، 6:20 PM

سوڈان، فوج اور پیراملٹری فورسز کی جھڑپیں، فضائی حملے میں 17 افراد ہلاک

سوڈان، فوج اور پیراملٹری فورسز کی جھڑپیں، فضائی حملے میں 17 افراد ہلاک

سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، دارالحکموت خرطوم میں فضائی حملے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، دارالحکموت خرطوم میں فضائی حملے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

سوڈانی حکام کے مطابق فضائی حملوں سے ہلاک ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ فضائی حملوں سے شہر کے جنوبی علاقے میں 25 مکانات تباہ ہوئے۔

پیراملٹری فورسز نے مغربی علاقے میں فوجی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سوڈان میں جاری جنگ میں سیکڑوں افراد ہلاک جبکہ 22 لاکھ بےگھر ہوچکے ہیں۔

سوڈان کی فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان 15 اپریل سے جھڑپیں جاری ہیں۔

News ID 1917251

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha