26 مئی، 2024، 8:38 PM

پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی پالیسی جاری رہے گی، ایرانی قائم مقام صدر

پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی پالیسی جاری رہے گی، ایرانی قائم مقام صدر

ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر نے کہا کہ شہید صدر رئیسی کی طرف سے جاری اسلامی اور پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی پالیسی کو مزید آگے بڑھائے جائے گا۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر نے ملک کے  دورے پر آئے ہوئے سوڈان کے وزیر خارجہ حسین عواد کے ساتھ ایک ملاقات میں صدر رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سوڈان کی حکومت اور عوام کے اظہار ہمدردی کو سراہا۔ 

انہوں نے اسلامی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں شہید صدر اور وزیر خارجہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا: یہ عمل اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی کے طور پر جاری رہے گا۔"

ایرانی قائم مقام صدر نے مسلمانوں اور اسلامی ممالک کے مسائل پر توجہ دینے کو اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی ترجیحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم سوڈان کے عوام کی آزادی، ترقی اور امن کے لیے کسی بھی قسم کی مدد کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

اس ملاقات میں سوڈان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے انتقال پر سوڈان کے صدر، حکومت اور عوام کی طرف سے ایران کی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں کہا کہ ایران اور سوڈان کے درمیان تعلقات اسلامی اور انسانی اصولوں کی بنیاد پر دونوں قوموں کے  درمیان دوستی پر مبنی ہیں۔

حسین عواد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اسلامی نظام کے مضبوط اور موثر ڈھانچے کو ملک کے لئے ایک حفاظتی حصار قرار دیا جو اسے بڑی آفات اور واقعات سے بچاتا ہے۔

News ID 1924327

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha