12 جولائی، 2023، 8:31 AM

سوڈان، جنگ بندی نہ ہوئی تو انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ

سوڈان، جنگ بندی نہ ہوئی تو انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ

ایتھوپیا میں ہونے والے چار ملکی اجلاس کا سوڈانی فوج کی جانب سے بائیکاٹ، کینیا کے صدر کی موجودگی قبول نہیں، مسلح افواج کا بیان

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ دارالحکومت خرطوم کے جنوب مشرق اور ام درمان میں مسلح افواج کے جنگی طیارے مسلسل فضاوں میں پرواز کررہے ہیں۔ پیراملٹری فورسز فضا میں مار کرنے والے مختلف ہتھیاروں سے ان طیاروں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

پیراملٹری فورسز کے سربراہ کے مشاور عزت یوسف نے اپنی فوج میں غیر ملکی جنگجووں کی موجودگی کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرب اور افریقی ممالک کی جانب سے جنگ بندی کے پیش کردہ فارمولے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں چار ملکی نشست ہوئی تھی جس میں شرکاء نے سوڈان میں متحارب دونوں فریقین سے جنگ بندی اور متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کی رسائی میں تعاون کا مطالبہ کیا تھا۔

سوڈانی مسلح افواج میں اجلاس میں کینیا کے صدر کی موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے شرکت نے انکار کیا تھا۔

دوسری طرف اقوام متحدہ نے سوڈان میں صحت کے حوالے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ 11 ملین سوڈانی عوام علاج اور امداد کے محتاج ہیں۔ فریقین کے درمیان جاری جھڑپوں کی وجہ سے مستحق افراد تک امداد رسانی مشکل ہورہی ہے۔

سوڈانی وزارت صحت اور اقوام متحدہ نے خانہ جنگی کے چار مکمل ہونے کے بعد مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 3 ہزار سے زائد سوڈانی اب تک اپنی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں جن میں سے اکثر عام شہری ہیں جبکہ 28 لاکھ سے زائد لوگ اپنے گھروں سے نکل کر دوسرے علاقوں یا بیرون ملک ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

News ID 1917748

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha