10 اگست، 2023، 8:44 AM

سوڈان جنگ طویل مدت تک جاری رہ سکتی ہے، اقوام متحدہ

سوڈان جنگ طویل مدت تک جاری رہ سکتی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے معاون نے سوڈان میں جاری خانہ جنگی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کے درمیان لمبی مدت تک جنگ جاری رہنے کا امکان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ نے سوڈان میں خانہ جنگی کی وجہ سے حالات مزید بدتر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

افریقی امور میں انتونی گوتریش کے معاون نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اب تک فریقین کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے قابل ذکر پیشرفت نہ ہوسکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دارفور میں سوڈانی فوج اور پیراملٹری فورسز نے عوام کے حالات مزید مشکل بنادیا ہے۔ خرطوم خانہ جنگی کا مرکز بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے فوجی اور سویلین مراکز پر شدید حملے ہورہے  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب جنگ بندی کے سلسلے میں ہونے والی ہر کوشش کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ فریقین جلد جنگ بندی کے لئے مذاکرات کی میز پر بیٹھ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جس قدر جنگ طول پکڑے گی سوڈان کی تقسیم اور بیرونی مداخلت کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

News ID 1918326

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha