30 ستمبر، 2023، 9:16 AM

سوڈان کی خانہ جنگی میں عرب امارات کا خفیہ کردار، نیویارک ٹائمز کے انکشافات

سوڈان کی خانہ جنگی میں عرب امارات کا خفیہ کردار، نیویارک ٹائمز کے انکشافات

متحدہ عرب امارات جنرل حمیدتی کو جدید اسلحہ اور زخمی اہلکاروں کو معالجے کی سہولیات فراہم کررہا ہے، امریکی اخبار

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار نے سوڈان کی خانہ جنگی میں عرب امارات کے خفیہ کردار سے پردہ اٹھایا۔

تفیصلات کے مطابق نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ پناہ گزینوں کی امداد کے بہانے متحدہ عرب امارات سوڈان میں پیراملٹری فورسز کی مدد کررہا ہے۔

اخبار کے مطابق عرب امارات پیراملٹری فورسز کو جدید ہتھیار اور ڈرون فراہم کرنے کے علاوہ حنرل حمیدتی کے حامیوں زخمیوں کا علاج بھی کررہا ہے۔

چاڈ کی سرحد کے نزدیک واقع ائیرپورٹ کے احاطے میں ایک ہسپتال بنایا گیا ہے جہاں جولائی کے بعد روزانہ کی بنیاد پر عرب امارات کے طیارے آتے ہیں۔

اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات جنرل حمیدتی کی مدد کررہا ہے لیکن اپنی سرگرمیوں کو مخفی رکھنے کے لئے امدادی سرگرمیوں کے نام فعالیت کررہا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے مزید کہا ہے کہ امریکی اعلی عہدیدار کے مطابق عرب امارات پیراملٹری فورسز کو اپنا کارندہ سمجھتا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل حمیدتی کی فورسز نے گذشتہ دنوں خرطوم میں مضبوط فوجی ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے لئے ٹینک شکن کورنٹ میزائل استعمال کئے ہیں جو عرب امارات کی جانب سے فراہم کئے گئے ہیں۔

اخبار کے مطابق عرب امارات کے اس کردار اور روس اور چین کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی خبروں سے امریکہ کو تشویش ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سوڈان میں دونوں جنرلوں کے درمیان خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک تقریبا 5 ہزار سویلین ہلاک اور 12 ہزار زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 46 لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہوئے ہیں۔

News ID 1919085

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha