16 جون، 2023، 11:39 AM

سوڈان میں جاری جنگ کو فوری طور پر روکا جائے، اقوام متحدہ

سوڈان میں جاری جنگ کو فوری طور پر روکا جائے، اقوام متحدہ

اب تک کئی مرتبہ جنگ بندی کا اعلان ہونے کے باوجود مستقل طور پر عملدارمد نہیں ہوسکا ہے۔ خانہ جنگی کی وجہ سے اب تک تقریبا ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مہر نیوز ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ کی ٹیم نے سوڈان میں جاری جنگ کے نقصانات کا اندازہ لگانے کے بعد تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔  اقوام متحدہ کی خصوصی ٹیم نے سوڈان کے مختلف علاقوں مخصوصا دارفور کے حالات پر تشویش ظاہر کی۔
ٹیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوڈان کو مزید تباہی اور نقصانات سے بچانے کے لئے متحارب گروہوں کے درمیان جلد امن معاہدہ کیا جائے۔ 
ٹیم نے دارفور میں صوبائی گورنر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ٹیم نے کہا کہ قابل اطمینان شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ صوبائی گورنر کے قتل میں پیراملٹری فورسز ملوث ہیں۔
یاد رہے کہ سوڈان میں جنرل البرہان اور جنرل حمیدتی کے درمیان 15 اپریل سے داخلی جنگ جاری ہے۔ دونوں کے حامی دارالحکومت خرطوإم اور دیگر شہروں کو حملوں کا نشانہ بنارہے ہیں۔
اب تک کئی مرتبہ جنگ بندی کا اعلان ہونے کے باوجود مستقل طور پر عملدارمد نہیں ہوسکا ہے۔ خانہ جنگی کی وجہ سے اب تک تقریبا ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ اور دیگر اامدادی تنظیموں کے مطابق دس لاکھ افراد بے گھر اور تین لاکھ ہمسایہ ممالک کی طرف ہجرت کرچکے ہیں۔
 

News ID 1917221

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha