1 نومبر، 2023، 10:49 AM

طوفان الاقصی میں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے، صہیونی وزیرجنگ کا اعتراف

طوفان الاقصی میں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے، صہیونی وزیرجنگ کا اعتراف

وزیرجنگ یوا گیلات نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان الاقصی میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے حملوں میں صہیونی فوج کو ہونے والے نقصانات کا حجم بہت زیادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی زرائع ابلاغ کے حوالے سے لکھا ہے کہ صہیونی وزیرجنگ یوا گیلات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی فوج کو ہونے والے نقصانات کا حجم بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے غزہ کی سرحد پر ہونے والی جھڑپوں کے حوالے سے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز ہم نے سنگین نقصان اٹھایا ہے۔

اس سے پہلے لبنانی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران دشمن کے 120 سپاہیوں کو ہلاک یا زخمی جبکہ 9 ٹینکوں کو منہدم کردیا ہے جبکہ ایک ڈرون طیارہ بھی مارگرایا ہے۔

دوسری جانب طوفان الاقصی کے سلسلے میں لبنان مقاومت اور صہیونی فوج کے درمیان سرحدی علاقوں میں تصادم جاری ہے۔

حزب اللہ کے مطابق اس کے جوانوں نے سرحدی علاقے میں صہیونی فوجیوں کے بارے میں مکمل معلومات لینے کے بعد الخزان کے علاقوں میں کمین گاہوں پر حملے کئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید حسین منصور یونٹ نے گائیڈڈ میزائلوں کے ذریعے فوجی مقامات کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کمین گاہ میں موجود تمام صہیونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

صہیونی فوج نے بھی جنوبی لبنان کے قصبوں مرکبا اور وادی العلیق کے مختلف مقامات پر توپخانے سے گولہ باری کی ہے۔

News ID 1919756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha