مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ میں قابض صہیونی فوجیوں پر حملے جاری رکھے ہیں۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے مطابق، اس کے مجاہدین نے مشرقی غزہ کے محلہ شجاعیہ میں مرکاوا ٹینک پر سوار ایک صہیونی فوجی کو نشانہ بنایا۔
تنظیم نے مزید کہا ہے کہ مجاہدین نے القدس بریگیڈ کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران محلہ شجاعیہ کے رضوان مسجد کے اطراف تین اسرائیلی مرکاوا ٹینکوں کو بموں اور ٹینڈوم اینٹی ٹینک راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔
آپ کا تبصرہ