29 دسمبر، 2023، 12:42 PM

القسام بریگیڈز کی کاروائی، صیہونی دفاعی آلات تباہ

القسام بریگیڈز کی کاروائی، صیہونی دفاعی آلات تباہ

غزہ میں مختلف مقامات پر فلسطینی مقاومتی تنظیموں اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں مختلف مقامات پر فلسطینی مقاومتی تنظیموں اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس کے جوانوں نے غزہ کے مرکزی علاقے البرج کیمپ میں ایک صہیونی بلڈوزر کو یاسین 105 راکٹ سے نشانہ بنایا ہے۔

علاوہ ازیں القسام کے جنگجو غزہ شہر کے الطفاح اور الدرج علاقوں میں صیہونی حکومت کے سات مختلف ہتھیاروں کو تباہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

دوسری جانب فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ کی قدس بریگیڈز نے بھی اعلان کیا ہے کہ الطفاح کے علاقے میں ایک صہیونی بکتر بند گاڑی کو آر پی جی سے نشانہ بنایا گیا۔

News ID 1920906

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha