10 جنوری، 2024، 11:36 AM

حماس سے شکست کے بعد نتن یاہو فوری مستعفی ہوجائیں، سابق سربراہ موساد

حماس سے شکست کے بعد نتن یاہو فوری مستعفی ہوجائیں، سابق سربراہ موساد

صہیونی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے غزہ میں حماس کے مقابلے میں ناکامی کے بعد کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ افرام ہالوی نے غزہ میں حماس کے خلاف کاروائیوں کی ناکامی اور صہیونی حکومت کی شکست کے بعد نتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کو ہونے والے نقصانات بہت دردناک اور سنگین ہیں۔ یحیی السنوار اور دوسرے فلسطینی رہنماوں کے حوصلے بلند ہیں اسی لئے اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کو نشانہ بنانے کی وجہ سے دشمن کو شدید نقصان ہوا ہے۔ القسام کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ القسام کے جوانوں نے غزہ کی فضاوں میں گشت کرنے والے ہیلی کاپٹر پر زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل سے حملہ کیا ہے۔
 

News ID 1921173

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha