24 اپریل، 2024، 7:54 AM

ایران کے جوابی حملے سے اسرائیل کی حکمت عملی بری طرح ناکام ہوگئی، ابوعبیدہ

ایران کے جوابی حملے سے اسرائیل کی حکمت عملی بری طرح ناکام ہوگئی، ابوعبیدہ

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے سے جنگ کا رخ بدل گیا ہے اور صہیونی حکومت کی حکمت عملی بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے 200 دن مکمل ہونے پر صہیونی فورسز کو سنبھالنے کی کوشش کررہی ہیں۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ دشمن غزہ کی دلدل میں بری طرح پھنس چکے ہیں کیونکہ اب تک ناکامی اور شرمندگی کے سوا دشمن کے کچھ ہاتھ نہیں آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن یرغمالیوں کی رہائی اور دیگر اہداف تک رسائی میں کامیاب ہونے کے بجائے خود مشکلات میں گرگیا ہے۔ مقاومت 200 دن گزرنے کے باوجود پوری جرائت اور بہادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہمارے مجاہدین کے حملوں کی وجہ سے دشمن کو کئی محاذوں پر عقب نشینی کرنا پڑا ہے۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ دشمن عالمی برادری کو جہالت میں رکھتے ہوئے افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ القسام کو ختم کردیا گیا ہے۔ یہ بڑا جھوٹ ہے۔ ہم غزہ کے عوام کے دفاع کے لئے پرعزم ہیں اور اس حوالے سے کوئی عقب نشینی نہیں کریں گے۔

القسام کے ترجمان نے کہا کہ لبنان، عراق اور یمن کی مقاومت کے حملوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ دشمن پر ایران کے جوابی حملے کے اثرات کو بھی بخوبی سمجھتے ہیں۔ ایران نے جوابی ردعمل میں بڑا حملہ کرکے اسرائیل کی حکمت عملی کو بری طرح ناکام بنادیا ہے۔

News ID 1923544

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha