24 اپریل، 2024، 4:07 PM

صیہونی فوج کی غزہ بعض کے علاقوں سے عقب نشینی، صیہونی ذرائع

صیہونی فوج کی غزہ بعض کے علاقوں سے عقب نشینی، صیہونی ذرائع

صہیونی آرمی کی ریڈیو سروس کے مطابق، قابض فوج کی کئی بریگیڈز غزہ کی پٹی کے جنوبی اور شمالی علاقوں سے عقب نشینی اختیار کرچکی ہیں تاکہ ناحال بریگیڈ کی جگہ تعینات ہوں جو رفح پر حملے کی تیاری کر رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی آرمی ریڈیو کی اطلاع کے مطابق قابض فوج کی کئی بریگیڈز غزہ کی پٹی کے جنوبی اور شمالی علاقوں سے عقب نشینی اختیار کرچکی ہیں تاکہ ناحال بریگیڈ کی جگہ تعینات ہوں جو رفح پر حملے کی تیاری کر رہی ہے۔ 

حالیہ دنوں میں صیہونی فوج کی بعض بریگیڈز نے خان یونس سمیت غزہ کے بعض علاقوں سے پسپائی اختیار کی ہے۔

دوسری طرف مقامی ذرائع نے غزہ شہر میں النصیرات کیمپ کے ارد گرد مزاحمت اور قابض فوج کے درمیان شدید جھڑپ کی اطلاع دی۔

الجزیرہ کے نمائندے نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصیرات کیمپ کے شمال میں فلسطینی مجاہدین اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

ادھر صہیونی ٹی وی چینل 13 کے رپورٹر ایلموگ بکر نے غزہ میں زمینی جنگ کے حوالے سے کہا: غزہ کی پٹی میں ان دنوں کی حقیقی کہانی یہ ہے کہ ہم فتح کے قریب نہیں ہیں جیسا کہ نیتن یاہو دعویٰ کرتے ہیں۔ جب کہ اس دعوے کے برعکس ہمیں شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

News ID 1923549

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha