مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی ذرائع نے اس رجیم کے فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کی جانب سے نئے میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔
مذکورہ ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صیہونی قصبے تنوعا کو اینٹی آرمر میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ صیہونی بستی زرعیت میں ایک عمارت کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔
نیز حزب اللہ نے آویوم میں دو عمارتوں کو براہ راست راکٹ حملے سے نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ حزب اللہ کے یہ حملے صیہونی حکومت کی جنوبی لبنان پر شدید بمباری کے جواب میں کئے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ