24 دسمبر، 2023، 2:31 PM

غزہ، جبالیا کے اطراف میں گھمسان کی لڑٓائی، متعدد صہیونی فوجی ہلاک

غزہ، جبالیا کے اطراف میں گھمسان کی لڑٓائی، متعدد صہیونی فوجی ہلاک

القسام بریگیڈز نے جبالیا کیمپ میں جھڑپوں کے دوران کئی صہیونی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں مقاومتی تنظیمیں غاصب صہیونی فوجیوں کے ساتھ شدید جنگ کررہی ہیں۔ 

حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ جبالیا کیمپ میں گھس آنے والے صہیونی فوجیوں پر تنظیم کے جوانوں نے شدید حملہ کیا ہے۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجاہدین نے مختلف نوعیت کے ہتھیاروں سے حملہ آور صہیونیوں کو نشانہ بنایا۔

تنظیم نے دعوی کیا ہے کہ فریقین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں صہیونی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

گذشتہ روز بھی القسام نے غزہ کے مرکزی علاقے میں 4 صہیونی فوجی بکتربند گاڑیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

News ID 1920811

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • احمد IR 15:56 - 2023/12/24
      0 0
      اسرائیلیوں کو خوب مارو