22 دسمبر، 2023، 12:23 PM

غزہ میں القسام کے ہاتھوں 11 صہیونی فوجی ہلاک

غزہ میں القسام کے ہاتھوں 11 صہیونی فوجی ہلاک

غزہ کے مختلف مقامات پر القسام بریگیڈز نے بکتر بند شکن میزائل حملے کرکے 11 صہیونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ کے علاقے التوام میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بکتر بند شکن الشواظ سے صہیونی فوج کے ایک دستے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فریقین کے درمیان شدید تصادم ہوا۔

القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں 11 صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مدد کے لئے آنے والے فوجی دستوں پر مختلف نوعیت کے ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

دراین اثناء تنظیم نے غزہ میں مسجد فلسطین کے احاطے میں صہیونی فوجیوں پر بم حملے کا دعوی کیا ہے 

محلہ شیخ رضوان میں بھی اسرائیل کے دو مرکاوا ٹینکوں کو القسام کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کی خبریں ملی ہیں

News ID 1920760

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha