مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی پٹی میں فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان مختلف مقامات پر جھڑپیں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران صہیونی فوج کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف مقامات صہیونی فوج کے ساتھ تصادم کے واقعات میں دشمن کی 72 گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کردیا ہے۔
ٹیلگرام پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے 36 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں جنگی آلات کو غنیمت میں لیا ہے۔
اس سے پہلے القسام نے ایک اور بیان میں کہا تھا کہ غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں ایک گھر میں مورچہ بنانے والے اسرائیلی فوجیوں کو بینکر شکن گولوں سے نشانہ بنایا ہے اس کے بعد دونوں میں تن بہ تن لڑائی شروع ہوگئی۔
دوسری جانب سے تحریک جہاد اسلامی فلسطین کی شاخ القدس بریگیڈز نے بھی دعوی کیا ہے کہ بیت لاہیا کے علاقے میں ایک صہیونی مرکاوا ٹینک اور جبالیا میں بولڈوزر کو تباہ کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ