22 دسمبر، 2023، 12:31 PM

انتقام کے سوا کوئی راستہ نہیں، اب تک 720 صہیونی دفاعی گاڑیوں کو تباہ کیا گیا، ابوعبیدہ

انتقام کے سوا کوئی راستہ نہیں، اب تک 720 صہیونی دفاعی گاڑیوں کو تباہ کیا گیا، ابوعبیدہ

القسام بریگیڈز کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل غلطیوں پر غلطی کررہا ہے، انتقام کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں طوفان الاقصی کے بعد مختلف کاروائیوں میں صہیونی فوج کے 720 فوجی آلات کو تباہ کیا گیا ہے۔

آڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کی طرف سے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جارحیت جاری ہے۔ مجاہدین مختلف مقامات پر دشمنوں پر حملہ کررہی ہے اور اب تک مختلف نوعیت کے میزائل اور بم استعمال کرتے ہوئے شدید نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ ہفتے دشمن کی تباہ شدہ بکتر بند گاڑیوں کی تعداد درجنوں تک پہنچ گئی ہے جس کا ہم نے اعلان کیا تھا اور غزہ پر زمینی حملے کے آغاز سے لے کر اب تک ہم نے 720 بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کیا ہے جن میں ٹینک، عملہ بردار گاڑیاں، بلڈوزر شامل ہیں۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں لڑائی کے تمام محوروں میں قابض افواج کو نشانہ بنایا۔ دشمن نے اب تک تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے اسی لئے غلطی پر غلطی کررہے ہیں۔ ہمارے پاس انتقام کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔

News ID 1920761

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha