22 دسمبر، 2023، 2:56 PM

یمن، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ

یمن، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ

یمنی شہریوں نے فلسطینی قوم کی حمایت میں امریکا اور صیہونی رجیم کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی مکمل تیاری کا اعلان کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کے عوام نے آج مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی جلوس نکال کر مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور غزہ میں شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔

رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ صعدہ کے عوام نے گذشتہ چند گھنٹوں سے صوبے کی سڑکوں پر احتجاجی ریلی نکالی جس میں یہ نعرہ لگا گیا "اسرائیلی جہازوں کی حمایت کرنے والا اتحاد ہمیں خوفزدہ نہیں کرتا۔

مظاہرین نے تمام جنگی امکانات اور آپشنز کا سامنا کرنے کے لیے اپنی مکمل تیاری کا اعلان کرتے ہوئے۔

اس بات پر زور دیا کہ وہ اسرائیل اور امریکہ کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور ان ممالک کو خبردار کرتے ہیں جن کو امریکہ یمن پر حملہ کرنے اور جارحیت کے لیے دھکیل رہا ہے۔

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے اعلان کردہ اتحاد کی تشکیل کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی کا تحفظ نہیں بلکہ صیہونی حکومت کی حفاظت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "ہمارے بیانات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت کی ضمانت دی گئی ہے سوائے اسرائیلی جہازوں یا بحری جہازوں کے جو مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں پر جاتے ہیں۔" لیکن امریکی اقدامات بحیرہ احمر میں جنگی تناو بڑھنے اور بین الاقوامی جہاز رانی کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔

یمنی سپریم کمانڈر نے کہا: امریکہ صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ کے عوام کے قتل عام کی حمایت کرتا ہے اور جو بھی بحیرہ احمر کی سلامتی چاہتا ہے اسے اسرائیلی کے اس وحشیانہ اقدام روکنا ہوگا۔

News ID 1920768

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha