22 دسمبر، 2023، 2:23 PM

ایران اپنے مفادات کو درپیش خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا، مشیر اعلیٰ رہبر معظم

ایران اپنے مفادات کو درپیش خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا، مشیر اعلیٰ رہبر معظم

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے سینئر مشیر نے کہا ہے کہ ایران تینوں جزیروں کا مالک ہونے کے ناطے اپنے قومی مفادات پر ہونے والے حملوں کا ضروری جواب دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اعلی مشیر علی اکبر ولایتی نے بدھ کے روز مراکش میں منعقدہ چھٹے روس عرب تعاون فورم کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے بیان کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔

ولایتی نے واضح کیا کہ بلاشبہ ہم دوسرے ممالک کے غیر پیشہ ورانہ، غیر منطقی اور مداخلت پسندانہ اقدامات کے ذمہ دار نہیں ہیں لیکن ہم یاد دلاتے ہیں کہ سیاسی تنازعات میں ملوث ممالک کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں اپنے موقف میں زیادہ محتاط رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک اور دوستانہ تعلقات آسانی سے حاصل نہیں ہوئے ہیں۔ ایسی حالت میں کہ جب روس پیچیدہ بین الاقوامی حالات سے دوچار ہے، روسی وزارت خارجہ کی طرف سے ایسا موقف اختیار کرنا افسوسناک ہے۔

رہبر معظم کے مشیر نے ایران کے تینوں جزائر پر متحدہ عرب امارات کے موقف کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے بدقسمتی سے فلسطینیوں کے حوالے سے افسوسناک موقف اختیار کیا ہے ابوظہبی حکام غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام میں اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں۔

News ID 1920764

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha