22 دسمبر، 2023، 3:10 PM

فلسطینی مزاحمت نے خان یونس کے مشرق میں صیہونی فوج کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا

فلسطینی مزاحمت نے خان یونس کے مشرق میں صیہونی فوج کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا

فلسطین کی تحریک اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس نے خانیونس کے مشرق میں الزنہ کے علاقے میں قابض فوج کے فیلڈ کمانڈ ہیڈ کوارٹر کو متعدد راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطین کی تحریک اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے: ہم نے خانیونس کے علاقے الزنہ میں قابض صیہونی فوج کے ہیڈ کوارٹر کو کئی راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ سرایا القدس  نے شمالی غزہ کے مشرق میں دشمن کے فوجی ٹھکانوں پر مارٹر فائر کئے جب کہ غزہ کی فضا پر ایک اسرائیلی ڈرون کو بھی مار گرایا ہے۔
دوسری جانب خبری ذرائع نے جبالیا میں مزاحمتی فورسز اور صہیونی فوج کے درمیان شدید جھڑپ کی اطلاع دی ہے۔

اسی دوران پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین نے غزہ سے گولانی بریگیڈ کے فرار ہونے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہےکہ گولانی بریگیڈ کا غزہ سے انخلاء اس بات کا ثبوت ہے کہ اس بریگیڈ کو مزاحمت نے کچل ڈالا ہے۔ 

بعض ذرائع نے تل الزعتر اور انڈونیشیا کے سپتال کے اطراف کے علاقوں سے صیہونی افواج کی پسپائی کی خبر دی ہے۔

ادھر صہیونی اخباریدیعوت احرونوت نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اسرائیلی فوج کی سست پیش قدمی سے مایوس ہے۔ جب کہ اس کا خیال تھا کہ اسرائیلی فوج پہلے سے کہیں زیادہ آگے بڑھ چکی ہوگی۔

News ID 1920769

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha