4 جنوری، 2024، 1:53 PM

حماس ختم نہیں ہوگی، خطے میں جنگ کا دائرہ پھیلنے کے مخالف ہیں، جان کربی

حماس ختم نہیں ہوگی، خطے میں جنگ کا دائرہ پھیلنے کے مخالف ہیں، جان کربی

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے شدید حملوں کے باوجود حماس کی طاقت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کو خطے کے دوسرے ممالک تک پھیلنے سے روکنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

قومی سلامتی کے امور کے مشیر جان کربی نے کہا کہ ایران کے صوبے کرمان میں ہونے والے حملوں میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اتنی طاقت رکھتا ہے کہ حماس کی طرف سے ہونے والے مقابلوں کو روکے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ صہیونی حکومت کے حملوں کے باوجود ابھی تک حماس کی طاقت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

جان کربی نے بیروت میں حماس کے رہنما پر ہونے والے حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا 
امریکی مشیر نے اعتراف کیا کہ غزہ پر زمینی حملوں اور فضائی بمباری سے حماس ختم نہیں ہوگی بلکہ جنگ کے بعد بھی تنظیم باقی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی آزادی کے لئے مذاکرات ہورہے ہیں۔ ہم جنگ کو خطے کے دوسرے ممالک تک پھیلانے کے مخالف ہیں۔

News ID 1921046

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha