4 جنوری، 2024، 5:17 PM

ایران، کرمان واقعے پر قومی سلامتی کونسل کا غیر معمولی اجلاس منعقد

ایران، کرمان واقعے پر قومی سلامتی کونسل کا غیر معمولی اجلاس منعقد

گزشتہ روز کرمان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد آج صبح ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شہید سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر دہشت گردی کے واقعے کے بعد ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس آج صبح طلب کیا گیا جس میں واقعے کے ذمہ داروں کی شناخت اور سزا میں تیزی لانے سے متعلق فیصلے کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں معروضی اقدامات  کے لئے انٹیلی جنس، سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا:

1- انٹیلی جنس ایجنسیوں کو چاہیے کہ وہ اس دہشت گردانہ کارروائی کے نیٹ ورک کا سراغ لگائیں اور کرائے کے مجرموں کی شناخت کریں۔

2- واقعے کے ماسٹر مائنڈ اور ان بدعنوان ذہنوں کی درست شناخت حاصل کرکے رپورٹ پیش کی جائے  جنہوں نے ہمیشہ دنیا بھر میں معصوم اور نہتے افراد کو نشانہ بنانے میں دہشت گردوں کا ساتھ دیا۔

3- متعلقہ اداروں کو دہشت گردی کی روک تھام کے لئے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے مجرموں سے فیصلہ کن طور پر نمٹنا چاہیے اور اس جرم کے مرتکب افراد اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار پہنچانے کے لئے فی الفور اقدام کریں۔

News ID 1921051

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha