3 فروری، 2024، 11:09 AM

ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، وائٹ ہاؤس

ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، وائٹ ہاؤس

شام اور عراق میں مقاومتی محاذ پر حملوں کے بعد امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کوئی جنگ نہیں چاہتے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، وائٹ ہاؤس کے رابطہ کار جان کربی نے کہاہے امریکہ مشرق وسطی میں ایران کے ساتھ کوئی جنگ نہیں چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر جوبائیڈن امریکیوں کے خلاف ہونے والے حملوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔ جو بھی امریکیوں کو نقصان پہنچائے اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

امریکی عہدیدار نے کہا کہ سپاہ اور اس کے حامیوں کے لئے ہمارا پیغام یہی ہے کہ امریکی فورسز پر حملے روک دیں۔

دراین اثناء سی این این سے بات کرتے ہوئے امریکی صدارتی ہاوس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ امریکہ ایران کے اندر تنصیبات پر حملہ نہیں کرے گا بلکہ ایران سے باہر مفادات کو ٹارگٹ بنائے گا۔

جان کربی نے مزید کہا کہ گذشتہ رات حملوں میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں ہمیں کچھ تفصیلات معلوم نہیں البتہ یہ حملوں کا آغاز ہے اختتام نہیں۔

News ID 1921651

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • ali muhammad 14:19 - 2024/02/05
      0 0
      شام اور عراق میں ایرانی مفادات پر حملے کر تا ھے پھر کہتا ھے ایران سے کو جنگ نہیں ۔