26 اکتوبر، 2024، 1:20 PM

ملکی فضائیہ نے قومی وقار کو سربلند رکھا، حکومتی ترجمان

ملکی فضائیہ نے قومی وقار کو سربلند رکھا، حکومتی ترجمان

ایران کی حکومتی ترجمان نے کہا کہ ملک کی ائیر ڈیفنس فورس نے قومی وقار اور سربلندی کی حفاظت کی ہے، ہمیں ان جوانوں کی طاقت اور بہادری پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جنہوں نے اپنے عمل سے ایرانیوں کے قومی وقار کی حفاظت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے ایک انٹرویو میں صیہونی رجیم کے ایران کے بعض فوجی مراکز پر حملے اور ملک کی فضائیہ کے زبردست ردعمل کے بارے میں کہا کہ ایرانی عوام  ملک کی فضائیہ پر فخر اور اعتماد کرتے ہیں۔

حکومتی ترجمان نے بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی جعلی تصویروں کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی کہ جیسا کہ ملک کی فضائیہ کے رسمی بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف محدود نقصانات ہوئے ہیں لہذا وطن عزیز کے باسیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پر سکون رہیں اور دشمن کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری میڈیا اور وزارت دفاع کے بیانات پر عمل کریں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران ایک طاقتور ملک ہے اور اس طرح کی شرارتوں سے اس کا کچھ نہیں بگڑنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک اب معمول کی حالت میں ہے اور یہاں تک کہ صبح 9 بجے سے پروازیں بھی اپنے معمول پر آ گئی ہیں۔

مہاجرانی نے ملک کی فضائیہ کی دفاعی طاقت اور ڈیٹرنس کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں فضائیہ کے جوانوں کی شاندار دفاعی کارکردگی پر انہیں آفرین کہنا چاہئے کہ جنہوں نے اپنے عمل سے ایرانیوں کے قومی وقار اور ملی حمیت کو سربلند رکھا۔

News ID 1927703

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • US 21:55 - 2024/10/26
      0 0
      امام زمانہ علیہ السّلام مددگار شما آ غا جان