26 اکتوبر، 2024، 12:20 PM

صہیونی حکومت عظیم ایران کو نقصان پہنچانے کی طاقت نہیں رکھتی، ترجمان پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن

صہیونی حکومت عظیم ایران کو نقصان پہنچانے کی طاقت نہیں رکھتی، ترجمان پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن

ایرانی پارلیمنٹ کے کمیشن برائے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت عظیم ایران کو بڑا نقصان پہنچانے کی طاقت نہیں رکھتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے نیشل سیکورٹی و فارن پالیسی کمیشن کے ترجمان نے صہیونی حکومت کی جارحیت کے بعد کہا ہے کہ صہیونی حکومت عظیم ایران کو بڑا نقصان پہنچانے کی طاقت نہیں رکھتی ہے۔

ایکس پر ایک بیان میں ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت عظیم ایران کو بڑا اور قابل ذکر نقصان پہنچانے سے قاصر ہے۔

اس سے پہلے ایرانی ائیر ڈیفنس کمانڈ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل نے تہران، خوزستان اور ایلام میں بعض مقامات پر فضائی حملہ کیا ہے تاہم ملکی فضائی دفاعی سسٹم کی بروقت کاروائی کی وجہ سے دشمن اپنے اہداف میں ناکام ہوئے ہیں۔

بیان میں عوام کو یکجہتی اور امن برقرار رکھنے کی دعوت دیتے ہوئے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان واقعات سے متعلق خبروں پر قومی میڈیا کی تصدیق شدہ خبروں پر عمل کریں اور دشمن میڈیا کی افواہوں اور جھوٹ پر توجہ نہ دیں۔

News ID 1927700

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • عسکری US 08:44 - 2024/10/27
      0 0
      ماشاءاللہ خدایا اسلامی جمہوریہ ایران کی حفاظت فرما اور اپنے حفظ وامان میں رکھیں آمین