14 اپریل، 2025، 1:11 PM

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ ماسکو، واشنگٹن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوگا

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ ماسکو، واشنگٹن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوگا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی رواں ہفتے روس کے دارالحکومت ماسکو کا دورہ کریں گے، جہاں وہ امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات سے متعلق روسی حکام سے مشاورت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی رواں ہفتے روس کے دارالحکومت ماسکو کا دورہ کریں گے، جہاں وہ امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات سے متعلق روسی حکام سے مشاورت کریں گے۔

بقائی نے بتایا کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، تاہم عراقچی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور ہفتے کے روز عمان میں ہوا، جس میں عمانی وزیر خارجہ ثالث کے طور پر موجود رہے۔ مذاکرات ایران کی خواہش کے مطابق بالواسطہ تھے اور دونوں وفود نے علیحدہ کمروں میں رہتے ہوئے عمانی وزیر خارجہ کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کیا۔

مذاکرات کے اختتام پر ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے بتایا کہ مذاکرات ایک مثبت، پرامن اور نتیجہ خیز ماحول میں منعقد ہوئے اور دونوں فریقوں نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جو ممکنہ طور پر اگلے ہفتے دوبارہ ہوگی۔

امریکی حکام نے بھی ان مذاکرات کو تعمیری قرار دیا، جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت ٹھیک رہی ہے۔

News ID 1931847

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha