20 اپریل، 2025، 8:05 AM

ایران کے ساتھ مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے، امریکہ

ایران کے ساتھ مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے، امریکہ

امریکہ نے روم میں ایران کے ساتھ ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ نے ایران کے ساتھ ہونے والے بالواسطہ مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں ایرانی حکام کے ساتھ ہونے والے چار گھنٹے طویل مذاکرات میں مثبت پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے ان مذاکرات کو "اطمینان بخش" قرار دیتے ہوئے سلطنت عمان کے کردار کو سراہا ہے، جس نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان اس سفارتی عمل کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا۔ مسقط کی کوششوں پر امریکا نے خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

ایک امریکی اہلکار نے نام اور عہدہ ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ روم میں ہونے والے حالیہ مذاکرات میں دونوں فریقوں کے درمیان نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔

اہلکار کے مطابق ایران کے ساتھ براہ راست اور بالواسطہ دونوں طرز کے مذاکرات ہوئے اور مزید یہ کہ دونوں جانب سے آئندہ ہفتے مذاکرات کے ایک نئے دور پر اتفاق ہوا ہے۔

News ID 1932022

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha