26 اکتوبر، 2024، 3:15 PM

فلسطینی مزاحمتی گروہوں کا اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ایران سے اظہار یکجہتی

فلسطینی مزاحمتی گروہوں کا اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ایران سے اظہار یکجہتی

فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے صیہونی حملے کی شدید مذمت کی اور اسے جعلی رجیم کی شکست اور خوف کی علامت قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے فضائی دفاع کی طاقت کو سراہا۔
فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے اپنے بھائیوں کے خلاف صیہونی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس صیہونی امریکی جارحیت کے خلاف ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔

مذکورہ گروہوں نے ایران کی فضائی طاقت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم صیہونی طیاروں اور میزائلوں کا مقابلہ کرتے ہوئے دشمن کے اہداف کو ناکام بنانے میں ایران کے فضائی نظام کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس بیان میں صیہونی حکومت کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ناکام صیہونی حملہ آپریشنز وعدہ صادق کے بعد ایران کا مقابلہ کرنے میں صیہونی حکومت کی نااہلی اور خوف کو ظاہر کرتا ہے۔

فلسطینی مزاحمت نے مزید کہا کہ امریکی حکومت اور مغربی ممالک کی وسیع حمایت اور بعض علاقائی ملکوں کی خیانت کے باوجود صیہونی دشمن اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے اور تمام میدانوں میں اس رجیم کی شکست کا آغاز ہوچکا ہے۔

مزاحممتی گروہوں نے آخر میں فلسطینیوں کے لئے  ایران کی حمایت کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران، رہبر معظم انقلاب، حکومت اور اس ملک کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان پر سلام بھیجتے ہیں جنہوں نے ہماری قوم، مزاحمتی محور اور دنیا کے تمام مظلوموں کی حمایت کے اپنے اصل موقف کی وجہ سے بے پناہ قربانیاں دیں اور سنگین نتائج برداشت کئے ہیں۔"م

News ID 1927708

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha