13 جنوری، 2024، 12:13 AM

دشمن کو سرپرائز دیں گے، ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، یمنی وزیر دفاع

دشمن کو سرپرائز دیں گے، ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، یمنی وزیر دفاع

یمنی وزیردفاع نے کہا ہے کہ جب تک غزہ کے خلاف جارحیت خمت نہ ہوگی دشمن کو سرپرائز دیتے رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المسیرہ نے کہا ہے کہ یمن کے وزیردفاع میجر جنرل محمد ناصر العاطفی نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عدن میں امریکہ کو جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک غزہ کے عوام کے خلاف جارحیت بند نہ ہوجائے ہمارے پاس لامحدود آپشنز ہیں۔ ہمارے لیڈر کی تشخیص کے مطابق ان کو استعمال کیا جائے گا۔

العاطفی نے کہا کہ یمن کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی اور خودمختاری کو پامال کرنے کا وقت گزر گیا ہے۔ ہم اپنے دشمنوں کو نصیحت کرتے ہیں کہ بے بنیاد بہانے پیش کرنے کے بجائے خطے کو جلد ترک کریں۔ ہماری انگلیاں ٹریگر پر اور حوصلے بلند ہیں۔

یمنی وزیردفاع نے مزید کہا کہ ہم دوبارہ انتباہ کرتے ہیں کہ بحیرہ احمر صہیونی حکومت کے لئے ممنوعہ علاقہ ہے۔ ہم اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملہ کریں گے جبکہ اس علاقے میں دوسری کشتیاں اطمینان کے ساتھ سفر کرسکتی ہیں۔

News ID 1921232

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha