23 مارچ، 2024، 10:11 AM

طوفان الاقصی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 صہیونی فوجی زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج

طوفان الاقصی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 صہیونی فوجی زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی مجاہدین کے حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں صہیونی فورسز کو ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی جہادی تنظیموں نے کہا ہے کہ شفاء ہسپتال کے اطراف میں اسرائیلی فوجیوں کو آرپی جی سے ہدف بنایا گیا ہے۔

علاوہ ازین غزہ کے مغرب میں بھی صہیونی فوجیوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ شہداء اقصی بریگیڈ نے کہا ہے کہ خان یونس کے علاقے القرارہ میں تنظیم کے جوانوں نے صہیونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران دشمن کی بکتربند گاڑیوں کو آرپی جی سے نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1922778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha