11 دسمبر، 2023، 12:35 PM

گذشتہ دو دنوں میں 40 صہیونی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا، القسام بریگیڈز

گذشتہ دو دنوں میں 40 صہیونی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا، القسام بریگیڈز

حماس کے عسکری ونگ نے غزہ میں صہیونی فورسز کو ہونے والے نقصانات کے بارے میں کہا کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 40 صہیونی فوجی ہلاک کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صہیونی فورسز اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔

حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈز نے صہیونیوں فورسز کو شدید نقصان پہنچانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر جھڑپوں کے دوران 40 صہیونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

تنظیم نے ایک بیان میں مزید کہا ہے کہ 44 دفاعی آلات کو بھی تباہ کیا گیا ہے جن میں بکتربند گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس کے مشرق میں صہیونی فوجیوں اور دفاعی تنصیبات پر مارٹر اور میزائل حملے کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اب تک غزہ کے خلاف کاروائیوں میں 1593 صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 255 کی حالت انتہائی نازک ہے۔

News ID 1920503

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha