3 ستمبر، 2025، 11:31 PM

گدعون چیرئٹس آپریشن کے جواب میں القسام کا "عصای موسی" آپریشن

گدعون چیرئٹس آپریشن کے جواب میں القسام کا "عصای موسی" آپریشن

غزہ کے خلاف صہیونی فوج کے آپریشن کے جواب میں القسام بریگیڈ نے صہیونی فوج کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے صہیونی فوج کے گدعون چیرئٹس آپریشن کے مقابلے میں نئی کارروائی "عصای موسی" شروع کردی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے القسام کے ایک سینئر کمانڈر نے کہا کہ غزہ کے شمالی علاقوں، بالخصوص الزیتون اور جبالیا کے محاذ پر مقاومتی جوانوں نے دشمن پر براہِ راست حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک قطرہ ہے، وہ سمندر ابھی باقی ہے جس کا سامنا دشمن کو غزہ میں کرنا ہوگا۔

القسام کے کمانڈر نے مزید کہا کہ جس طرح "ڈیوڈ سٹون" آپریشن نے "گدعون چیرئٹس1" کو ناکامی سے دوچار کیا، اسی طرح "عصای موسی" آپریشن بھی اپنے ساتھ معجزہ لے کر آئے گا۔

واضح رہے کہ صہیونی فوج نے گزشتہ دو ماہ کی ناکامی کے بعد ایک ہفتہ قبل "گدعون چیرئٹس1" کے بعد دوسرا مرحلہ "گدعون چیرئٹس2" شروع کیا تھا تاہم خود صہیونی ذرائع اب تک اس کے ناکام ہونے کا اعتراف کرچکے ہیں۔

News ID 1935178

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha