18 اکتوبر، 2023، 3:46 PM

غزہ پر زمینی حملے کے نتائج سے صیہونی فوج خوف زدہ، اعلی حکام میں کھلبلی مچ گئی

غزہ پر زمینی حملے کے نتائج سے صیہونی فوج خوف زدہ، اعلی حکام میں کھلبلی مچ گئی

صہیونی فوج کے ریزرو جنرل اور صیہونی فوجی تجزیہ کار نے صیہونی فوج کی غزہ کے خلاف زمینی کارروائیوں کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطین الیوم نے صہیونی اخبار ہاریٹز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی عسکری تجزیہ نگار "آموس ہیریل" نے ایک مضمون میں لکھا: اگرچہ اسرائیلی فوج حماس تحریک کو تباہ کرنے کی ضرورت کی بات کرتی ہے، لیکن فوج کے کمانڈر واضح طور پر نہیں جانتے کہ اسرائیلی وزیر اعظم  نیتن یاہو کیا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا: حماس کے ساتھ ماضی کی جھڑپوں میں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں گہرائی تک زمینی لڑائیوں میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا اور اگر زمینی کارروائیاں کی گئیں تو وہ بہت محدود اور تھوڑے فاصلے پر تھیں۔

ہیریل نے مزید کہا: الاقصی طوفان آپریشن کے نتائج کی وجہ سے موجودہ صورتحال میں تبدیلی آئی ہے جس سے غزہ کی پٹی میں محدود زمینی آپریشن کرنے اور اس آپریشن کے زیادہ ہلاکتوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے تاکید کی: ایک ایسی سوچ اور عقیدہ کو شکست دینا جس کو وسیع عوامی حمایت حاصل ہو ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ 
توقع ہے کہ زیادہ تر فلسطینی غزہ شہر اور اس کے شمال میں اپنے گھر نہیں چھوڑیں گے۔ 
اگر ایسا ہوا تو خطے میں اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت کی صلاحیت بڑھ جائے گی۔

اس صہیونی تجزیہ نگار نے مزید کہا: ہمارا اگلا چیلنج حماس کے پاس اسرائیلی فوجی قیدیوں کی ایک بڑی تعداد کا ہونا ہے۔

یہ اس صورت حال میں ہے جب نیتن یاہو نے گزشتہ رات صہیونی فوج کی ریزرو فورسز کے جنرل اسحاق برک سے ملاقات کی۔ 
برک نے اس ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ صیہونی فوج کو غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائیوں میں حصہ  نہیں لینا چاہیے

News ID 1919487

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha