6 جنوری، 2024، 6:40 PM

غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی حملوں کے 90 دن مکمل، 29 ہزار فلسطینی شہید

غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی حملوں کے 90 دن مکمل، 29 ہزار فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی کے وحشیانہ حملوں کو 90 دن ہوگئے۔ غزہ میں حماس میڈیا آفس نے اسرائیلی حملوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے 90 دنوں کے دوران 1876 حملے کئے۔ 90 دن میں شہید اور لاپتہ فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 438 ہے۔ 

غزہ سے حماس کے مطابق 22 ہزار 438 شہداء کی لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں۔ اسرائیلی حملوں میں 9 ہزار 730 بچے اور 6 ہزار 830 خواتین شہید ہوئیں۔

غزہ سے حماس کے مطابق 326 ڈاکٹرز اور طبی عملے کے 326، سول ڈیفنس کے 42 ارکان اور 106صحافی شہید ہوئے۔ 7 ہزار فلسطینی لاپتہ ہیں جن میں 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں 57 ہزار 614 افراد زخمی ہوئے۔ حماس نے کہا کہ 6 ہزار شدید زخمیوں کو علاج کے لیے فوری سفر کرنے کی ضرورت ہے۔ صرف 645 زخمی علاج کے لئے غزہ سے باہر لے جائے گئے۔ غزہ سے حماس کے مطابق کینسر کے 10 ہزار مریضوں کو موت کے خطرے کا سامنا ہے۔

حماس کے مطابق صحت کے 99 اہلکار گرفتار اور 10صحافی حراست میں لیے گئے۔ غزہ میں 19 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے۔ 3 لاکھ 55 ہزار افراد نقل مکانی کے نتیجے میں متعدی بیماریوں سے متاثر ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے 130 سرکاری عمارتیں، 93 یونیورسٹیاں اور اسکول تباہ کیے۔

News ID 1921098

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha