13 اکتوبر، 2023، 5:26 PM

بن گوریان ائیر پورٹ اور سدیروت پر القسام کے میزائل حملے

بن گوریان ائیر پورٹ اور سدیروت پر القسام کے میزائل حملے

القسام بریگیڈ نے دوبارہ صہیونی کالونی سدیروت اور بن گوریان ائیرپورٹ پر راکٹوں اور میزائلوں کی بارش کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈ نے غزہ میں بے گناہ فلسطینی عوام پر صہیونی حکومت کے حملوں کے جواب میں بن گوریان ائیرپورٹ اور صہیونی قصبے سدیروت پر کئی راکٹ اور میزائل فائر کئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق سدیروت قصبے پر فلسطینی تنظیم نے جمعہ کے روز 50 سے زائد میزائل اور راکٹ فائر کئے ہیں جس کے نتیجے میں اسرائیل کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق سدیروت پر فائر کئے جانے والے میزائل لگنے کے بعد کئی عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔

عبرانی میڈیا نے کہا ہے کہ راکٹ اور میزائل حملوں کے بعد علاقے میں خطرے کے سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں۔ جبکہ بعض مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ القسام کے مجاہدین سدیروت میں گھسنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد سائرن بجایا گیا ہے۔
 

News ID 1919357

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha