مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اردنی ذرائع ابلاغ نے خبر ہے کہ اردنی باشندوں کی بڑی تعداد مقبوضہ فلسطین کے ساتھ ملنے والے بارڈر کی طرف روانہ ہوگئی ہے تاہم اردنی سیکورٹی فورسز نے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کردیا ہے۔
ان ذرائع نے اردنی گاڑیوں کی مقبوضہ فلسطین کی سرحد کی طرف نقل و حرکت کی اطلاع دی۔
اردن کے عوام نے الاقصی طوفان کے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کرنے کے لیے مقبوضہ فلسطین کے ساتھ ملنے والے بارڈر کا سفر کر چکے ہیں۔
اردن کی سیکورٹی فورسز نے سخت حفاظتی اقدامات کر رکھے ہیں۔
جنوبی لبنان میں فلسطین کے حامیوں کا سرحد پار کرکے مقبوضہ فلسطین میں داخل ہونے کی کوشش
لبنان کے وزیر اطلاعات زیاد مکاری نے بتایا کہ جنگ صرف ہتھیار اور قتل ہی نہیں بلکہ میڈیا بھی ہے، ایک بڑی اور خطرناک جنگ جاری ہے۔
اسی دوران لبنانیوں کی ایک بڑی تعداد جنوبی لبنان اور صیہونی رجیم کے درمیان حائل دیوار کی طرف گئی اور دیوار عبور کرکے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
چین میں صیہونی سفارت کار پر حملہ
المیادین نیٹ ورک نے عبرانی ذرائع کے حوالے سے چین میں صیہونی سفارت کار پر حملے کی خبر دی ہے۔
صیہونی حکومت کا غزہ میں وائٹ فاسفورس کا استعمال
ہیومن رائٹس واچ نے خبر دی ہے: ہمیں رواں ماہ کی 10 اور 11 تاریخ کو غزہ اور لبنان میں ایسی تصاویر ملی ہیں جن میں اسرائیل کی جانب سے سفید فاسفورس بموں کا استعمال دکھایا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ