18 جنوری، 2024، 3:47 PM

غزہ، قسام فورسز کی جوابی کاروائی میں پانچ صہیونی فوجی ہلاک

غزہ، قسام فورسز کی جوابی کاروائی میں پانچ صہیونی فوجی ہلاک

فلسطینی ذرائع نے خان یونس میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں پانچ صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قسام بریگیڈ کے مجاہدین نے جنوبی غزہ کے خان یونس میں قابض اسرائیلی فوج کے ایک گروپ کو ٹی بی جی راکٹ سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔  

دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے صہیونی فوج کی جانب سے مغربی کنارے کے طولکرم کیمپ کا پچھلے تیس گھنٹوں سے محاصرہ جاری رکھنے کی اطلاع دی ہے۔

News ID 1921349

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha