6 جولائی، 2024، 12:15 PM

غزہ، القسام بریگیڈ کا شدید حملہ، 10 صہیونی فوجی ہلاک

غزہ، القسام بریگیڈ کا شدید حملہ، 10 صہیونی فوجی ہلاک

غزہ میں القسام بریگیڈ کے حملے میں دس صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی جوانوں اور صہیونی فورسز کے درمیان سخت تصادم ہورہا ہے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں تنظیم کے جوانوں نے حملہ کرکے دس اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں صہیونی فوجی ایک عمارت میں پناہ لئے ہوئے تھے۔ القسام کے جانبازوں نے ٹی بی جی مارٹر گولوں سے عمارت کو نزدیک سے نشانہ بنایا جس کی وجہ سے عمارت میں موجود دس اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی ہیلی کاپٹر علاقے میں آئے اور ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو دوسرے مقامات پر منتقل کردیا۔

درایں اثناء القسام نے کہا ہے کہ الشجاعیہ میں ہی یاسین 105 میزائل سے حملہ کرکے اسرائیلی مرکاوا ٹینک تباہ کیا گیا ہے۔

News ID 1925247

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha