28 دسمبر، 2023، 9:22 AM

غزہ میں مقاومت کے ہاتھوں ایک اور صہیونی افسر کی ہلاکت

غزہ میں مقاومت کے ہاتھوں ایک اور صہیونی افسر کی ہلاکت

صہیونی فوج نے غزہ میں مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں ایک اور فوجی افسر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد صہیونیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان گھمسان کی جنگ ہورہی ہے۔

تحریک جہاد اسلامی اور حماس کی ذیلی شاخوں کی جانب سے صہیونی فوجیوں پر یاسین 105 مارٹر گولوں اور میزائلوں سے حملے کئے جارہے ہیں۔

صہیونی فوج نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اس کا ایک اعلی افسر غزہ میں مجاہدین کے حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

دراین اثنا القسام بریگیڈز نے بیان دیا ہے کہ مجاہدین نے بینکر شکن میزائل اور یاسین 105 مارٹر گولوں سے کئی مقامات پر صہیونی فوجیوں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1920886

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha