26 جنوری، 2024، 9:54 AM

دشمن کے 68 جنگی آلات مکمل تباہ کردئے ہیں، ابوعبیدہ

دشمن کے 68 جنگی آلات مکمل تباہ کردئے ہیں، ابوعبیدہ

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج نے درجنوں فوجیوں کو ہلاک کرتے ہوئے 68 دفاعی آلات کو تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ کے مختلف علاقوں میں جاری تصادم کے دوران صہیونی فورسز کو شدید نقصان پہنچانے کا دعوی کیا ہے۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے گذشتہ ہفتے نے دوران دوبدو اور گھات لگا کر حملے کرکے 53 مقامات پر صہیونیوں کو نشانہ بنایا اس دوران دور اور نزدیک سے فائرنگ اور گولہ باری کرکے درجنوں صہیونی فوجیوں کا ہلاک یا زخمی کردیا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران القسام کے جوانوں نے صہیونی فوج کے دو سکائی لارک ڈرون طیاروں تباہ کردیا جبکہ دیگر مختلف نوعیت کے 8 ڈرون طیاروں کو اپنے کنٹرول میں لینے کے بعد قبضہ کرلیا ہے۔

News ID 1921488

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha