مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ پر صہیونی فورسز کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مقاومتی تنظیموں کی جوابی کاروائیاں جاری ہیں۔
فلسطینی مقاومت کو ختم کرنا ان تین اہم اہداف میں سے ایک تھا جو صہیونی حکومت نے غزہ جنگ کے آغاز میں پیش کیے تھے۔ لیکن جنگ اور غزہ کی مکمل ناکہ بندی کو 15 ماہ گزرنے کے باوجود فلسطینی مقاومتی جوان مسلسل صہیونی فورسز پر حملے کررہے ہیں۔
اس سلسلے میں حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام بریگیڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ کے قریب صہیونی بستی نتیووت پر راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
صہیونی ذرائع کے مطابق اس حملے کے بعد غزہ کے اطراف میں واقع صہیونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ صہیونی چینل 12 نے تصدیق کی ہے کہ غزہ سے کم از کم دو راکٹ مقبوضہ علاقوں کی طرف داغے گئے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جهاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ اور حماس نے صہیونی حکومت کی سخت حفاظتی تدابیر کے باوجود مقبوضہ علاقوں پر کئی بار راکٹ حملے کیے ہیں۔
آپ کا تبصرہ