7 اکتوبر، 2023، 10:46 AM

اسرائیل کے خلاف "طوفان الاقصی" آپریشن، 40 صہیونی ہلاک، 700 زخمی، 163 گرفتار+ ویڈیو

اسرائیل کے خلاف "طوفان الاقصی" آپریشن، 40 صہیونی ہلاک، 700 زخمی، 163 گرفتار+ ویڈیو

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ علاقوں پر وسیع حملے شروع ہوگئے ہیں، فلسطینی مجاہدین صہیونی آبادیوں کے اندر جاکر 40 سے زائد صہیونیوں کو ہلاک کرچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے غزہ کی پٹی سے صہیونی آبادیوں پر وسیع حملے کا آغاز کیا ہے۔ حملوں کے سلسلے میں غزہ سے صہیونی کالونیوں پر سینکڑوں راکٹ برسائے گئے ہیں۔

حملوں کے بعد تل ابیب، رحوفوت اور دیگر علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں۔

صہیونی ٹی وی 12 نے تاکید کی ہے ک لمبے فاصلے تک مارنے والے میزائلوں نے تل ابیب کو نشانہ بنایا ہے جبکہ یدیعوت احارونوت نے کہا ہے کہ عسقلان شہر میں درجنوں گاڑیاں راکٹ حملوں کی زد میں آئی ہیں۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی فلسطین میں کئی مقبوضہ شہر مقاومت کے راکٹ حملوں کی زد میں آئے ہیں۔ شمال سے جنوب سے سائرن کی آوازیں فضاوں میں گونج رہی ہیں۔

چینل 12 اور چینل 14 پر غزہ سے صہیونی علاقوں پر راکٹ حملوں کی خبریں نشر ہورہی ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں اوریم قصبے میں کئی صہیونی زخمی اور ایمبولینس گاڑی متاثر ہونے کی خبر ہے۔

صہیونی ذرائع کے مطابق صہیونی وزیراعظم نتن یاہو اور وزیر جنگ یوا گلانٹ نے صورتحال پر غور کرنے کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی فضائیہ کو ہر لمحے الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ مقاومت کے حملوں کا جواب دیا جاسکے۔

دراین اثناء حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ ونگ کے سربراہ محمد ضیف فلسطینی عوام اور امت مسلمہ سے خطاب کریں گے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونی چینل 13 نے کہا ہے کہ عسقلان شہر پر مقاومتی تنظیموں کے حملے کے نتیجے میں 4 صہیونی زخمی ہوگئے ہیں علاوہ ازین کئی مقامات ھم دھماکوں کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں جن میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دفاعی تجزیہ نگار احمد عبدالرحمن نے المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقاومتی تنظیموں نے اسرائیلی آئرن ڈوم کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ فلسطینی مقاومت نے صہیونی حکومت کو وسیع حملوں کا نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔ 

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی جوان صہیونی علاقوں میں گھسنے میں کامیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صہیونی پولیس کے ساتھ تصادم کے واقعات پیش آئے ہیں۔ فلسطینی جوان جنوبی فلسطین میں واقع کئی شہروں کی سڑکوں پر فائرنگ کررہے ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق مقبوضہ علاقوں پر مقاومت کے میزائل حملوں میں شدت آرہی ہے۔ جبکہ المیادین چینل نے ایک صہیونی فوجی کے اغوا ہونے کی خبر دی ہے۔

الجزیرہ کی خبر کے مطابق اب تک 2 فلسطینی شہید اور 5 زخمی ہونے کی خبر ہے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

صہیونی سوشل میڈیا کے صارفین غزہ کے مشرق میں واقع صہیونی کالونی سدیروت کی سڑکوں پر فلسطینی جوانوں کی تصویریں شئیر کررہے ہیں۔

فلسطینی الیوم نے تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ مقاومتی جوانوں نے غزہ کے نزدیکی علاقوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

عبرانی اخبار یدیعوت احارونوت نے لکھا ہے کہ حماس کا یہ حملہ صہیونی حکومت کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہے جس میں درجنوں مسلح فلسطینی صہیونی آبادیوں میں داخل ہوگئے ہیں۔
 

News Code 1919200

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha