5 اکتوبر، 2023، 11:43 AM

فلسطین، طولکرم کیمپ میں صہیونی فورسز پر فلسطینی مجاہدین کا حملہ، ویڈیو

فلسطین، طولکرم کیمپ میں صہیونی فورسز پر فلسطینی مجاہدین کا حملہ، ویڈیو

فلسطینیوں کے کیمپ پر حملہ کرنے والے غاصب صہیونی فوجی مجاہدین کے نرغے میں گر گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ طولکرم کیمپ پر غاصب صہیونی فورسز نے حملہ کیا۔ فلسطینی جوانوں کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں دونوں میں گھمسان کی جنگ ہوئی۔

صہیونی حکومت نے پانچ فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔


واقعے کے بعد فلسطینی جہادی تنظیم سرایا القدس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجووں نے طولکرم کیمپ پر دھاوا بولنے والے صہیونی فوجی اہلکاروں پر دستی بموں اور دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا ہے۔ واقعے کے دوران جنگجووں کے محاصرے میں آنے والے کئی صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1919170

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha