6 اکتوبر، 2023، 8:14 PM

صیہونی فوج کی رکاوٹوں کے باوجود مسجد اقصیٰ میں 50 ہزار فلسطینیوں کی نماز جمعہ میں شرکت!

صیہونی فوج کی رکاوٹوں کے باوجود مسجد اقصیٰ میں 50 ہزار فلسطینیوں کی نماز جمعہ میں شرکت!

فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کم از کم 50 ہزار فلسطینی شہریوں نے مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔ 

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم نیوز سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے حصے کے داخلی راستوں پر غاصب صیہونی فوج کے سخت پہرے کے باوجود دسیوں ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔  

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی اسلامی اوقاف کے دفتر سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً پچاس ہزار فلسطینی نمازیوں نے مسجد اقصیٰ کے اندر نماز جمعہ ادا کی۔ 

مقبوضہ بیت المقدس کے مقامی ذرائع کے مطابق اس شہر کی گلیوں اور مسجد الاقصی اور اس کے دروازوں کے اطراف میں تعینات قابض صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں کو روک کر ان کے شناختی کارڈز کو ضبط کر لیا اور بعض نمازیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ 

واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں جمعے کی نماز میں شرکت در اصل صیہونی رجیم کی یہودی ساز پالیسیوں کا مقابلہ کرنے اور الاقصیٰ کو تقسیم کرنے کی صیہونی سازش کو ناکام بنانے کے لئے فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی دعوت کے جواب میں کی گئی ہے۔ 

News ID 1919191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha