7 اکتوبر، 2023، 11:42 AM

اسرائیل کو سخت حالات کا سامنا ہے، غاصب صہیونی صدر کا اعتراف

اسرائیل کو سخت حالات کا سامنا ہے، غاصب صہیونی صدر کا اعتراف

فلسطینی مقاومت کے حملوں کے جواب میں صہیونی حکومت کو سخت مشکلات درپیش ہیں، "طوفان الاقصی" آپریشن شروع ہونے کے بعد اب تک درجنوں صہیونی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کے صدر اسحاق ہرٹزوگ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو سخت حالات کا سامنا ہے۔ ہم ان حالات میں مقاومتی حملوں کی زد میں آنے والوں کی حمایت کرتے ہیں۔

دراین اثناء المیادین چینل نے خبر دی ہے کہ عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ بند کیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بندش کی وجہ مقاومت کے حملے میں درجنوں صیونیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی خبریں اور تصاویر منتشر ہونے سے روکنا ہے۔

وزیرجنگ گلانٹ نے غزہ کے کنارے واقع علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے جوکہ غزہ کی سرحد سے لے کر گوش دان تک پر محیط ہوگا۔

صہیونی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ حماس نے راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کا سنگین نتیجہ بھگتنا ہوگا۔ 

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقاومت کے حملوں کی وجہ سے صہیونی وحشت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اچانک ہونے والے حملوں میں کئی صہیونی ہلاک اور زخمی جبکہ بعض کے اغوا ہونے کی بھی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ کسی قسم کی پیشگی اطلاع کے بغیر ہونے والا حملہ اسرائیلیوں کے لئے سرپرائز تھا۔

دراین اثناء سرایا القدس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کے جنگجو حماس کے اراکین کے ساتھ میدان جنگ میں شانہ بشانہ لڑیں گے۔

News ID 1919202

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha