مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مقاومتی تنظیمیں مقبوضہ علاقوں میں صہیونی بستیوں پر بھرپور حملے کررہی ہیں۔
صہیونی میڈیا نے بئر السبع شہر میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سننے کی تصدیق کی ہے۔ یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب غزہ سے ایک راکٹ داغا گیا، جس کا ہدف صہیونی اسٹریٹجک فضائی اڈہ "حتساریم" تھا۔
حتساریم ایئربیس اسرائیل کے جنوبی علاقے میں ایک اہم فوجی مرکز سمجھا جاتا ہے اور اس سے قبل بھی کئی مرتبہ فلسطینی مزاحمت کا ہدف بن چکا ہے۔
تاحال اس حملے میں ہونے والے جانی نقصانات کے بارے میں کوئی حتمی اطلاع نہیں ملی، لیکن مقامی ذرائع نے علاقے میں شدید دھماکوں کی آوازیں سننے کی تصدیق کی ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اسرائیلی جارحیت کے بعد غزہ اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی عروج پر ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کی عسکری شاخ القدس بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نے حتساریم ایئر بیس کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
آپ کا تبصرہ