20 دسمبر، 2023، 9:59 AM

لبنان سے صہیونی علاقوں پر میزائلوں کی بارش

لبنان سے صہیونی علاقوں پر میزائلوں کی بارش

القسام بریگیڈز نے لبنانی سرحد سے صہیونی قصبے کریات شمونہ پر میزائل برسائے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم القسام نے لبنانی سرحدوں سے صہیونی قصبے کریات شمونہ پر 12 میزائل داغے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی سرحدی قصبوں کریات شمونہ اور الجلیل پر میزائل حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں اور شہریوں کو محفوظ مقامات کی جانب جانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے آئرن ڈوم کے ذریعے مقاومتی میزائلوں کو تباہ کرنے کی کوشش کی تاہم بعض میزائل سرحدی علاقے کے مختلف مقامات پر گرے ہیں۔

دراین اثناء لبنانی تنظیم حزب اللہ نے دعوی کیا ہے کہ مجاہدین نے مالکیہ کے علاقے میں ایک صہیونی مرکاوا ٹینک کو تباہ کردیا ہے جس کے ٹینک میں سوار صہیونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تنظیم کے بیان کے مطابق صہیونی فوج کے جھڑپوں میں تنظیم کے دو جوان شہید ہوگئے ہیں۔

News ID 1920709

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha